آج ایک بہت حساس موضوع پر بات کرتے ہیں۔ ہمارے جوائنٹ فیملی سسٹم میں اکثر بہوؤں کو یہ سننا پڑتا ہے: “ہم نے بھی تو بچے پیدا کیے ہیں، تم کوئی انوکھے بچے تو نہیں پیدا کر رہیں۔ اتنا آرام کیوں چاہیے؟ تم سے یہ کام کیوں نہیں ہوتا؟ ہم تو اپنے وقت میں بھاگے پھرتے تھے۔ ہم نے تو نارمل بچے پیدا کیے ہیں، تم آپریشن کی طرف کیوں جا رہی ہو؟” اور پھر ایک جملہ بہت عام ہے: “ہم نے بھی تو برداشت کیا تھا!”
لیکن ذرا سوچیں، اگر آپ نے برداشت کیا تھا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلی نسل بھی وہی تکلیف برداشت کرے۔ آپ کی تکلیف، دوسری عورت کی تکلیف کا معیار نہیں بن سکتی۔ حمل کوئی مقابلہ نہیں ہے کہ کس نے کتنی تکلیف برداشت کی۔ ہر عورت کا جسم، ہر pregnancy اور ہر medical situation ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
”ہم نے بھی تو بچے پیدا کیے ہیں“ — حاملہ عورت کی تکلیف، نفسیاتی دباؤ اور بے جا موازنے کی حقیقت
حمل کے دوران جسمانی تھکن، متلی، vomiting، کمر اور جسم کے درد، نیند کے مسائل، hormonal changes اور جسم میں ہونے والی بے شمار تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ بعض خواتین کو anxiety، mood changes، emotional stress یا دوسری ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر اسی دوران اسے بار بار یہ سننے کو ملے کہ “ہم تو سارا گھر چلاتے تھے، تم سے ایک کام نہیں ہوتا”، “ہم نے تو اتنے بچے پیدا کیے، ہمیں تو کچھ نہیں ہوا” یا “تم کوئی انوکھا بچہ پیدا کرنے جا رہی ہو کیا؟” تو مسئلہ صرف ان جملوں تک محدود نہیں رہتا۔ آہستہ آہستہ عورت اپنی ہی تکلیف پر سوال کرنے لگتی ہے: “شاید میں واقعی کمزور ہوں، شاید میں زیادہ آرام مانگ رہی ہوں، دوسری عورتیں کر لیتی ہیں، میں کیوں نہیں کر پا رہی؟” یہی مسلسل دباؤ ذہنی مشکلات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

اور یہی وہ جگہ ہے جہاں ہمیں مقابلے کے بجائے support کی ضرورت ہے۔ اگر ایک حاملہ عورت کہتی ہے کہ اسے آرام چاہیے تو اسے کمزور نہ سمجھیں۔ اگر وہ کسی کام کے قابل نہیں تو ہر بار اسے اپنی نسل کی عورتوں سے compare نہ کریں۔
Delivery کے معاملے میں بھی یہی بات ہے۔ Normal delivery یا C-section کسی عورت کی بہادری یا کمزوری کا پیمانہ نہیں ہے۔ اگر medical situation ایسی ہو کہ ڈاکٹر C-section یا کسی دوسرے intervention کا مشورہ دے رہا ہے تو اسے صرف اس بنیاد پر question نہیں کرنا چاہیے کہ “ہمارے وقت میں تو operation نہیں ہوتے تھے!” ہمارے وقت کا تجربہ اپنی جگہ قابلِ احترام ہے، لیکن ہر pregnancy ایک جیسی نہیں ہوتی اور medical decisions موجودہ medical situation کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔
اور یہاں ایک بہت اہم بات ہے: ہم اپنی پچھلی نسل کی تکلیف کو invalidate نہیں کر رہے۔ اگر ہماری ماؤں نے مشکل حالات میں بچے پیدا کیے، بہت کچھ برداشت کیا اور آرام کے بغیر گھر سنبھالا تو یقیناً ان کی محنت اور قربانی قابلِ احترام ہے۔ لیکن اس قربانی کا مطلب یہ نہیں کہ اب اگلی نسل کو بھی وہی تکلیف لازماً برداشت کرنی چاہیے۔
اگر آپ کو اپنے وقت میں مدد اور support نہیں ملی تھی تو شاید آپ کی نسل کے لیے سب سے خوبصورت تبدیلی یہ ہو سکتی ہے کہ آپ اپنی بہو کو وہ support دے دیں جو آپ کو نہیں ملا۔ اگر آپ نے pregnancy میں آرام نہیں کیا تھا تو اسے آرام کرنے دیں۔ اگر آپ کی تکلیف explain کرنے کے باوجود کوئی نہیں سمجھتا تھا تو اسے سنیں۔ اور اگر آپ کو ہر وقت یہ سننا پڑتا تھا کہ “ہم نے بھی تو برداشت کیا تھا” تو اپنی بہو سے کہیں: “تمہیں جس چیز میں میری مدد چاہیے، مجھے بتاؤ۔”
کیونکہ generational healing کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی تکلیف اگلی نسل کو منتقل کریں۔ ہم نے جو مشکل دیکھی، ہماری کامیابی یہ نہیں کہ ہماری بہو بھی وہی مشکل دیکھے؛ ہماری کامیابی یہ ہے کہ ہم اس کے لیے زندگی تھوڑی آسان بنا دیں۔
آخرکار ہمیں اپنی اگلی نسل کو صرف بچے پیدا کرنا نہیں سکھانا، انہیں یہ بھی سکھانا ہے کہ ماں بننا ہر عورت کے لیے ایک مختلف عمل ہے، اور اس سفر میں عزت، احترام، آرام اور سمجھ بوجھ اس کا حق ہے۔